ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں عزم استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے