ہم خوف کے آگے نہیں جھکیں گے، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو بہترین شخص قرار دے دیا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم خوف کے آگے نہیں جھکیں گے جب کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو بہترین شخص قرار دیا اور کہا کہ ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی نظام تبدیل کرنے کا تصور پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’سیو امریکا ایکٹ‘‘ امریکا کے لیے بہترین ہے جب کہ حکومتی اہلکار امریکا کی خدمت کے لیے روزانہ 20 گھنٹے کام کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی ویب سائٹ صرف ویب سائٹ نہیں بلکہ امریکی حکومت کی ازسرنو تشکیل ہے۔ سرکاری امور کو آسان اور تیز بنانے کے لیے America.gov متعارف کرارہے ہیں۔
ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ہم خوف کے آگے نہیں جھکیں گے، ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں نیچے آجائیں گی، ایران بہت بری طرح ناکام ہورہا ہے۔ ایران کے خلاف آپریشن انتہائی کامیاب رہا اور یہ آپریشن امریکا کی اہم ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
