ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشت گرد ہلاک
‘کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہورہی ہیں’
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئیے پُرعزم ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
