کراچی، گڈاپ فارم ہاؤس موبائل چوری کیس، مرکزی ملزم کی لوکیشن ٹریس
پولیس حکام نے مرکزی ملزم سے فون پر گفتگو بھی کی
گڈاپ کے فارم ہاؤس سے 50 سے زائد لڑکیوں کے موبائل فون چوری ہونے کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کے 4 میں سے 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی لوکیشن بھی ٹریس کرلی گئی ہے۔ ملزم کے اصل موبائل نمبر کی لوکیشن گوجرانوالہ سے ٹریس ہوئی، جبکہ پولیس حکام نے مرکزی ملزم سے فون پر گفتگو بھی کی۔
پولیس کے مطابق گفتگو کے دوران ملزم نے اپنی موجودگی کشمیر میں ظاہر کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
