ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدہ کسی خلا میں نہیں ہوا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طویل سفارتی، عسکری اور عوامی سطح پر تعلقات ہیں۔
