غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، حسن نواز

غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، حسن نواز

لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے سے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، قومی کرکٹر

پاکستانی کرکٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے، غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے اور خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ جب انہیں ڈراپ کیا گیا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لیے پلان دیا تھا۔

حسن نواز نے کہا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے، مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں وہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے جب کہ حالیہ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔

حسن نواز کے مطابق بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے اور خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔

حسن نواز مزید کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے