پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 کو رات 12 بجے تک ہوگا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے مہنگا کردیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 45 پیسے کمی کے بعد 369 روپے 6 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 کو رات 12 بجے تک ہوگا۔
