نو منتخب امریکی سینیٹر عبدل السید نے بڑا اعلان، عہدے کا حلف قرآن مجید پر اٹھاؤں گا

نو منتخب امریکی سینیٹر عبدل السید کا بڑا اعلان، عہدے کا حلف قرآن مجید پر اٹھاؤں گا

اس سے قبل 2007 میں مسلمان رکن کانگریس کیتھ ابلیسن نے قرآن مجید پر حلف اٹھایا تھا

نومنتخب امریکی سینیٹر عبدل السید نے عہدے کا حلف قرآن مجید پر اٹھانے کا اعلان کردیا، جس کے لیے وہ سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کے زیر استعمال رہنے والے تاریخی قرآن مجید کے نسخے سمیت دیگر قدیم نسخوں پر غور کررہے ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ حلف برداری کی تقریب میں قرآن مجید کا کون سا نسخہ استعمال کریں گے، تاہم وہ قرآن مجید پر ہی حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کانگریس کی لائبریری میں سابق صدر تھامس جیفرسن کا ایک تاریخی قرآن مجید موجود ہے، جس پر 2007 میں مسلمان رکن کانگریس کیتھ ایلیسن نے امریکی ایوان نمائندگان کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

عبدالسید نے ایک اور ممکنہ انتخاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشی گن یونیورسٹی کے پاس بھی قرآن مجید کا ایک انتہائی قدیم نسخہ موجود ہے، جسے حلف برداری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سیاست میں حلف برداری کی تقریبات کے دوران بائبل کے استعمال کی روایت نمایاں رہی ہے، تاہم امریکی آئین کے تحت کسی بھی سرکاری عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے بائبل یا کسی مخصوص مذہبی کتاب پر ہاتھ رکھنا لازمی نہیں۔ آئین کی شق 6 مذہب کی بنیاد پر سرکاری عہدوں کے لیے اہلیت کی شرط عائد کرنے سے بھی روکتی ہے۔

یاد رہے کہ کیتھ ایلیسن 2007 میں امریکی کانگریس کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے تھامس جیفرسن کے تاریخی قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا تھا۔

عبدالسید کے ممکنہ فیصلے کو امریکی سیاست میں مذہبی تنوع، مذہبی آزادی اور مسلم نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے