افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین، طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی
حملے میں تنظیم کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا، کارروائی کے بعد جنگجو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے
افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین ہوگیا اور طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔
طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے صبح 9:45 بجے طالبان اہلکاروں کی گاڑی کو محکمہ معدنیات کے قریب نشانہ بنایا جس میں 3 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق حملے میں تنظیم کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا، کارروائی کے بعد جنگجو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔
